کورونا وائرس کی ویکسین تیار. چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی۔

کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بدھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کر دی۔

ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لئے ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی فراہم کرے گا، تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل کے لئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو