کشمیر میں غیر قانونی کرفیو کو 262 روز بیت گئے

وادی جنت نظیر میں غیر قانونی کرفیو کو دو سو باسٹھ روز بیت گئے،بزدل بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مذید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی طلوع ہونے والی صبح، کئی گھرانوں کی زندگیوں میں تاریکی پھیلا گئی۔دہشت گرد بھارتی فوج نے تازہ کاروائیوں میں چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔قابض فوج نے رات کے آخری پہر گھر گھر تلاشی کے دوران مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی، احتجاج پر مکینوں کو گولیاں مار ی گئیں،اپنے بھیانک چہرے پر نقاب ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بھارتی حکام نے شہید نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

وادی میں جبری پابندیاں بدستور برقرار ہیں،بزدل بھارتی فوج نے خوراک اور ادویات کی ترسیل بند کر رکھی ہے،سیاہ کارنامے منظر عام پر آنے کے خوف سے صحافت اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہے،کشمیریوں کے لیےوبائی حملوں کا تدارک بھی ممکن نہیں ،قابض انتظامیہ کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کو موت کے گھٹ اتارنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے معیشت تباہ کر دی گئی، اسکول بند پڑے ہیں رابطہ سروسز معطل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو