کراچی کے بڑے سپر اسٹور میں کورونا کا کیس نکل آیا، اسٹور بند

کراچی کے میٹرو سپر اسٹور کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹور کو بند کردیا گیا۔

پاکستان میں یہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والا پہلا سپر اسٹور ہے جو کہ یونیورسٹی روڈ کراچی پر واقع ہے۔

اسٹور کی انتظامیہ نے اسے بند کرنےکا نوٹس گیٹ پر لگا دیا ہے. جس کے مطابق اسٹور کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سفاری سپر اسٹور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

سپر اسٹور کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ اسٹور خود بند کیا ہے تاکہ خریداروں کی حفاظت ہو، عملے کے 90 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے اور سپر اسٹور میں فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو