خورشید شاہ اور ایم پی اے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی دو بیگمات اور بیٹے زیرک شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے ایم پی اے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کی۔

عدالت نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرح شاہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں جب کہ خورشید شاہ کی دو بیگمات اور بیٹے زیرک شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئیں۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر 14 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو