کے الیکٹرک نے گھریلو صارفین کو قسطوں کی سہولت دے دی

فیصلہ کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے. ترجمان کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے لیے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سنگل فیز کے رہائیشی صارفین مارچ، اپریل اور مئی کے بل تین ماہانہ اقساط میں، نومبر، 2020ء تک ادا کر سکتے ہیں، یہ سہولت تمام سنگل فیز والے گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی تقسیم کا کام پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے ۔ بل ایس ایم ایس کے ذریعے اور کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ تشویش ناک صورت حال میں صارفین کوآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ فیصلہ وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو