یورپی ممالک کے شہریوں پر ترکی میں داخلہ پر پابندی عائد

ترکی اور برطانیہ کا فضائی آپریشن مارچ سے معطل ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے افراد دیار غیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ترکی کی وزارت سیاحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے نئی پالیسی وضع کر دی۔

نئی پالیسی کے تحت برطانوی شہری کورونا فری سرٹیفکیٹ کے بغیر ترکی کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

ترک وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ ترکی میں معمولات زندگی کی بحالی مئی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے تاہم یورپی ممالک کے شہری جولائی تک ترکی میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

وزیر سیاحت کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق تمام بین الاقوامی مسافرں پر ہوگا، سخت اقدامات اُٹھانے کا مقصد عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور برطانیہ کا فضائی آپریشن مارچ سے معطل ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے افراد دیار غیر میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو