سال 2020 میں دنیا کے امیرترین افراد

امریکی جریدے ’فوربس‘ نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے- تازہ ترین فہرست میں دنیا کے 2,095 ارب پتی افراد کو شامل کیا گیا ہے- تاہم ہم یہاں دنیا کے 10 سب سے امیر ترین افراد کا ذکر کریں گے-

روب والٹن (Rob Walton)
روب والٹن دنیا کے 10 امیر ترین شخص ہیں اور یہ وال مارٹ کے مالک ہیں- ان کے اثاثوں کی کُل مالیت 54.1 بلین ڈالر ہے-

ایلس والٹن (Alice Walton)
فہرست میں 9واں نمبر ایلس والٹن کا ہے جو کہ وال مارٹ کے بانی سیم والٹن کی صاحبزادی ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت 54.4 بلین ڈالر ہے-

جم والٹن (Jim Walton)
دنیا کی آٹھویں امیر ترین شخصیت کا تعلق بھی وال مارٹ سے ہی ہے- یہ وال مارٹ کے بانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 54.6 بلین ڈالر ہے-

مارک زکربرگ Mark Zuckerberg)
فہرست میں ساتواں نمبر مارک زکربرگ کا ہے جو سوشل میڈیا کی دنیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی ہیں- ان کے اثاثوں کی کُل مالیت 54.7 بلین ڈالر ہے-

امانیکیو (Amancio Ortega)
دنیا کی چھٹے امیر ترین شخص کا تعلق اسپین سے ہے اور یہ کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں- امانیکیو کے اثاثوں کی مالیت 55.1 بلین ڈالر ہے-

لیری (Larry Ellison)
لیری 59 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں- یہ مشہور زمانہ سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کارپوریشن کے چئیرمین ہیں اور ایک کامیاب کاروباری امریکی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں-

وارین بَفیٹ (Warren Buffett)
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر وارین بَفیٹ کا نام آتا ہے، جنہیں بہت سے مالیاتی ماہرین ایک ’سٹار سرمایہ کار‘ قرار دیتے ہیں۔ وارن کے اثاثوں کی کل مالیت 67.5 بلین ڈالر ہے-

Bernard Arnault & family
یہ فرانسیسی خاندان LVMH نامی کمپنی کا مالک ہے اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے- ان کے کل اثاثوں کی مالیت 76 بلین ڈالر ہے-

بل گیٹس (Bill Gates)
شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس وقت بل گیٹس کے نام سے واقف نہ ہو- ٹیکنالوجی کی دنیا کی مقبول ترین کمپنی مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 98 بلین ڈالر ہے-

جیف بیزوس (Jeff Bezos)
دنیا کے امیر ترین افراد کی امریکی جریدے ’فوربس‘ کی تازہ ترین فہرست میں امریکی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس 113 بلین ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور یوں یہ دنیا کے سب سے امیر ترین انسان قرار پائے ہیں-

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو