متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانیوں نے واپس اپنی سرزمین پر قدم رکھ لیا، مزید تفصیلات جانئے

قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی 3 اور غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچے۔

پی آئی اے کی 3 پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچے، شارجہ سے غیر ملکی ایئر لائن 200 سے زائد مسافروں کو لے کر ملتان پہنچی۔

دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لائی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے 3 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو