ملک میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، ہلاکتیں 192 ہوگئیں، مجموعی کیسز 9219 تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9219 تک پہنچ گئی۔

192 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ: 111,806
صحتیاب مریض: 2066
(کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 84 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 4 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے جب کہ 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔

پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4195 اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق 1857 تبلیغی ارکان، 743 زائرین، 97 قیدی اور 1498 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

سندھ

سندھ میں پیر کو مزید 230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کے روز 139 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1276 ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 302 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہوگئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جب کہ اب تک 195 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 83 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال

کورونا وائرس کی ایک اور علامت سامنے آگئی

کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس کا تعلق جِلد سے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص میں پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوئی ہے۔

کووڈ19: کیا سبزیوں، پھلوں اور پیک چیزوں کو صاف کرنا ضروری ہے؟

حال ہی میں لوگوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا وائرس باہر سے خریدے جانے والے پھل، سبزیوں یا سپر مارکیٹ سے خریدے جانے والے پیک فوڈ کی پیکنگ سے بھی پھیل سکتا ہے؟

رمضان المبارک میں مساجد میں عبادات کیلیے 20 نکات پر اتفاق

حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے سے رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل طے ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔

تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ل

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے گائیڈ لائنز

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو