مقبوضہ کشمیر سے 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کر دئیے گئے

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں، پچیس سو سے زائد کشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولیات موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 250 وینٹی لیٹر تھے، وہ بھی بھارت منتقل کر دئیے گئے، مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے۔

عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو