مالی میں خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

بماکو، مالی میں ایک خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کے ہاں 5 بچیوں اور 4 بچوں کی ولادت مراکش کے اسپتال میں ہوئی ہے۔

9 بچوں کو جنم دینے والی حلیمہ ہمراہ میڈیکل ٹیم۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

مالی حکومت کا بتانا ہے کہ 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش سے قبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

عام طور پر بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش میں متعدد پیچیدگیوں کے باعث یہ عمل مشکل ہوجاتا ہے لیکن 25 سالہ خاتون کے ہاں ایسی کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو