صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد دنیا سے پردہ فرما گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔

مکرم قاری نور محمد کی عمر 88 برس تھی، انہیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی اذان دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

قاری نور محمدکی نماز جنازہ مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہیں ان کے آبائی شہر اٹک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جامعہ اشرفیہ لاہور و دیگر بڑی جامعات کے علماء اکرام نے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو