پنجاب میں 6 تعطیلات کا نوٹیفکیشن، سرکاری ملازمین کو 9 چھٹیاں

پنجاب حکومت نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ادارے 10 سے 15 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن عملاً سرکاری ملازم 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

عید کی چٹھیاں شروع ہونے سے پہلے 8 اور 9 مئی کو ہفتہ اور اتوار ہیں جبکہ چھٹیاں ختم ہونے کے اگلے دن 16 مئی کو بھی اتوار ہے، یوں سرکاری ملازمین 6 کی جگہ 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو