پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی

لاہور: ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کی اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اور فنانس کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

فنانس کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کا مالی سال 21-2020 کا 2 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ57 ہزار روپے کا بجٹ منظور کیا۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپےکی کمی کی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب کو مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سیکرٹری خزانہ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب شدید مالی بحران کا شکار ہے، اس کی روک تھام کے لیے اب تک 26 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے اورنج لائن ٹرین سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے اگلے مالی سال کے لیے مؤخر ہوگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو