پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی شروع کردی گئی ہیں۔

پشاور میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کے ساتھ ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض قلب کے علاج کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرجریز سے پی آئی سی صوبے کا واحد پیڈیا ٹرک کارڈیک اسپتال بن جائے گا ، پی آئی سی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا جا سکےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب بچوں کے دل میں پیدائشی سوراخ جیسی بیماریوں کا علاج بھی ہو سکے گا۔

معروف پیڈیاٹرک اینڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرمبشر زرین خان طاہر خیلی بھی پی آئی سی سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو