یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی خرید لی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 90 روپے فی کلو میں چینی خرید لی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے مقامی شوگر ملوں سے 40 میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری ٹینڈر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو دی تھی۔

یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جبکہ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے، یوں یوٹیلٹی اسٹورز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے چینی 10 روپے فی کلو مہنگی دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے تاہم 40 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی مقدار میں اٹھائیں، دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو