جدہ کے معروف شاپنگ مال میں آگ لگ گئی

جدہ میں ایک معروف شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کے معروف تجارتی و کاروباری مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، فائر ٹینڈرز متاثرہ عمارت کی کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور انتھک محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔

تجارتی وکاروباری مرکز 9ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے تاہم فائربریگیڈکی جدوجہد کے باعث صرف 8سو مربع میٹر حصہ ہی متاثر ہوا۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مرکز میں کپڑوں کی دکانیں تھیں اور انہی میں سے ایک ملبوسات کی دکان میں آگ لگی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مرکز بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو