حکومتی پالیسیاں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سے کسی سودہ بازی اور قومی موقف سے انحراف ناقابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کےنام پر وجود میں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہرطبقہ کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو