نرسنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون

خیرالنسا اجانی نرسنگ کے شعبے میں آغاخان یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے میں انسانی جسم میں ہائی بلڈ پریشر کے اثرات کا جائزہ لیا۔

ان کے تحقیقی مقالے کے مطابق ورزش نہ کرنے اور کھانے پینے میں بداحتیاطی کے باعث ہر تیسرا پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی ہائی بلڈپریشر کا نشانہ بنتی ہے، لیکن وہ اپنے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے باعث خود پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو