کورونا سے جاں بحق افراد کے متعلق حکومتی تجزیہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد مکمل طور پر صحت یاب نہیں تھے بلکہ دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو کورونا وائرس سے متعلق کیسز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 ہزار939 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 524 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں 47 مریض اس وقت تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً ایک ہزار 867 ہے اسی طرح 24، 23 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوگئے اور اس وقت فعال کیسز 5 ہزار 966 ہیں’۔

معید یوسف نے کہا کہ ‘پاکستان میں اموات کی شرح ایک اعشاریہ 9 فیصد ہے جبکہ باقی دنیا کی شرح 6 اعشاریہ 9 فیصد ہے اور اس طرح پاکستان میں متاثر نہیں کررہی ہے اور دنیا سے کافی حد تک کم ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جو لوگ اس وبا سے چل بسے ہیں ان میں سے 80 فیصد کسی اور بیماری میں بھی مبتلا تھے اورمکمل طور پر صحت مند نہیں تھے تاہم صرف 20 فیصد ایسے تھے جنہیں کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی’.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو