فلیٹ کی تزین و آرائش مہنگی پڑگئی، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش مہنگی پڑگئی۔

برطانوی الیکٹورل کمیشن نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب بورس جانسن کےکنڈکٹ کے خلاف پارلیمانی کمیشن برائے اسٹینڈرڈ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست سینیئر لیبررکن پارلیمنٹ مارگریٹ ہوج نے جمع کروائی جس میں کہا گیا الزام عائد کیا گیا ہے کہ بورس جانسن نے مستقل غیراخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے، جانسن تحائف سے متعلق ایمانداری اور شفافیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

مارگریٹ ہوج کے مطابق اقربا پروری اور قانون کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سے تحقیقات ہونی چاہئیں.

اس حوالے سے سربراہ پارلیمانی کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید اگلے ہفتے مقامی انتخابات تک نہیں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو