جاپان، سید فیروز شاہ کو جاپان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

جاپانی حکومت نے معروف پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اعزازی ایڈوائزر سید فیروز شاہ کو پاکستان اور جاپان کے درمیان سماجی و معاشی تعلقات کی بہتری میں گرانقدر خدمات ادا کرنے پر جاپان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ The Order of Rising Sun , Gold Rays with Rosette سے نوازا ہے.

یہ ایوارڈ جاپان کے شہنشاہ کی جانب سے جاپان اور دوست ممالک کے درمیان اہم خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جاپان کی حکومت نے اب تک اس سول ایوارڈ سے 21 غیر ملکیوں کو نوازا ہے جبکہ سید فیروز شاہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں یہ اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سید فیروز شاہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی تعلقات کی بہتری میں خدمات انجام دینے کے علاوہ کوئٹہ میں پاک جاپان کلچرل سینٹر کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ یہ ادارہ بلوچستان کے عوام کو جاپانی عوام کی جانب سے جاپانی کلچر اور زبان کی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اس موقع پر سید فیروز شاہ نے حکومت جاپان کا اس اہم ترین سول ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی کردار میں اضافے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو