تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد جون 2020 کے مقابلے میں57 فیصد زائد ہے

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے نمٹایا، یہ سب ہیلتھ سسٹم میں آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔

سربراہ این سی او سی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو