قریبی ساتھی کی شکایت پر شاہ محمود قریشی مقامی ایس ایچ او پر شدید برہم

فوٹو:اسکرین گریب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے قریبی ساتھی کی شکایت پر ملتان میں ممتاز آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پر شدید برہم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر خارجہ ایس ایچ او ممتاز آباد کو ڈانٹ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی ایس ایچ او ممتاز آباد کو کہہ رہے ہیں کہ کام کرنا ہے کرو، نہیں کرنا تو ناکرو لیکن بدتمیزی نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑلوں گا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی سے ان کے ایک قریبی ساتھی رانا افضل نے شکایت میں ایس ایچ او پر ایک مقدمے میں رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو