حکومت نے عید الفطر پر سرکاری چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں. جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصدعیدکے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدودکرنا ہے۔

این سی او سی کے مطابق شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو