طالبان کا افغان رہنماؤں کو خط، براہ راست بات چیت کا مطالبہ

طالبان نے افغان رہنماؤں کو بھیجے خط میں براہ راست بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان مفاہمتی کونسل کا کہنا ہے طالبان قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

طالبان کی جانب سے مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کو خط موصول ہوئے ہیں۔

دفتر مفاہمتی کونسل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے طالبان کی جانب سے براہ راست بات چیت کا کہا گیا ہے ، طالبان کے خط کا مقصد قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا ہوسکتا ہے۔

افغانستان کا مسئلہ متعدد چینلز کے استعمال سے مزید پیچیدہ ہو جائے گا، جبکہ طالبان نے افغان رہنماؤں کو خطوط سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو