پاکستان کیلیے اعزاز، پروفیسر اقبال چوہدری کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل مقرر

عطا الرحمن کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں، کامسٹیک 1981میں مکہ میں قائم ہوئی، مقصد مسلم ممالک میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے.

کراچی: سائنس کی دنیا میں پاکستان کو ایک اور اعزاز مل گیا، جامعہ کراچی آئی سی سی بی ایس پروفیسر اقبال چوہدری کو مسلمان ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والی تنظیم کامسٹیک کا کوآرڈی نیٹر جنرل مقرر کردیا گیا۔

انہیں یہ عہدہ صدر پاکستان اور چیئرمین کامسٹیک (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن) ڈاکٹر عارف علوی نے دیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ فیصلہ چیئرمین کامسٹیک کی حیثیت سے کیا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری بین الاقوامی مرکز سے دوسرے سائنس دان ہیں جو اس اعلیٰ منصب پر فائز ہوئے ہیں. قبل ازیں ڈاکٹر عطا الرحمن بھی ماضی میں کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل رہ چکے ہیں۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بایو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس ضمن میں ان کی تقریباً 1355 سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو