سول ایوی ایشن پاکستان نے مسافروں کیلئے ہیلتھ پالیسی جاری کردی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہیلتھ فارم سامنے آ گیا ہے جس پر مسافروں کو دی گئی ہدایات پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلتھ فارم میں درج تمام ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری قراردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ فارم دینا ضروری قرار پایا ہے۔ فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی خراش سے متعلق معلومات درج ہیں فارم میں ائیرپورٹ آمد اور روانگی کے وقت درج تمام ایس او پیز پر عملدرآمد، متعلقہ صحت افسر کی ہدایت پر قرنطینہ ہونے کی شرط اور مسافر کی قرنطینہ کی مدت میں توسیع کا پابند بنایا گیا ہے۔

فارم میں مسافر کو قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ غلط معلومات دینے پرمسافر سزا کا مرتکب ہوگا جبکہ حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو