ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف نسلی امتیاز کا ذمہ دار قرار دیدیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری 213 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت اور ایذا رسانی کی پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرکے ان کی زمین پر قبضہ کرلیاہے، اسرائیل کے جرائم انسانیت کیخلاف ہیں۔

اسرائیل نے ہیومن رائٹس کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ اسرائیل مخالف ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو