پاکستان میں موجود معدنیات

پاکستان کی سرزمین معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے۔ تیل، گیس، لوہا، سنگ مرمر، قیمتی جوہری پتھر، کرومائیٹ ، تانبا، سونا، کوئلہ وغیرہ کی کثیر مقدار سے اللہ کریم نے اس خطے کو نوازا ہے۔ ہر نعمت وافر مقدار میں اللہ کریم نے ہمیں عطا کی ہے۔ اس کی بہتری کے لئے متعلقہ محکمے اقدامات کریں۔ نئی تکنیک کو استعمال میں لانا لازمی قرار دیا جائے۔ جس سے پیداوار بڑھتی ہو اور ضیاع بھی کم ہو۔

پاکستان میں اب تک کل چوہتر 74 معدنیات دریافت ہوئی ہیں۔ جن سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ ان معدنیات میں تئیس 23 دھاتی معدنیات اور اٹھارہ 18 غیر دھاتی معدنیات پائی جاتی ہیں۔ ان  دھاتوں کی صنعتیں لگا کر روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  پاکستان میں تیتیس 33 قیمتی پتھر، سنگ جواہر پائے جاتے ہیں جو کہ ایک الگ صنعت ہے، جس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان میں محتاط تخمینوں کے مطابق ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے تیل، گیس، سونا، تانبا، یورینیئم، کولٹن، خام لوہا، کوئلہ، انٹی مونی، کرومائٹ، فلورائٹ‘ یاقوت، گندھک ، گریفائٹ ، چونے کا پتھر، کھریامٹی، میگنائٹ، سوپ سٹون، فاسفیٹ، درمیکیولائٹ، جپسم، المونیم، پلاٹینم، سلیکاریت، سلفر، لیتھیئم اور اربوں ڈالر کی کئی دوسری قیمتی دھاتیں شامل ہیں۔ 1952ء سے گیس اور کوئلے کی بھاری مقدار بھی نکالی جارہی ہے۔  تاہم اس کا زیادہ تر فائدہ سرمایہ کارکمپنیوں یااداروں کو ہورہاہے، مقامی لوگوں کا حصہ  نہ ہونے کے برابر ہی ہے کیونکہ ان پہ کسی قسم کا رکاز وصول نہیں کیا جارہا۔

تحریر و تحقیق : میاں قاسم
@MianQasimSehrai

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو