فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کیلئے کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس دوران خصوصی اجازت والی ریلیف اور کارگو پروازیں آپریٹ کرتی رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی. جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔

اس کے باوجود حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو