بھارت سے پاکستانی آنے والے شہریوں میں کورونا کی تصدیق

بھارت سے پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں سے 2 خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

یہ شہری جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے جن میں سے 2 خواتین میں کورونا مثبت آنے کے بعد اٹاری امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا کے یہ 2 کیسز سامنے آنے کے بعد اٹاری میں امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زائد کیسز ہیں اور تقریباً 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت نے 3 مئی تک کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو