کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والے شہریوں کیلیے ماسک پہننا لازم قرار

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں. جس میں پابندیوں اور مختلف کاروبار جن کی اجازت سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔

کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلیں والے تمام شہری ماسک استعمال کر نے کے پابند ہوں گے، وہ ماسک اس طرح استعمال کریں گے کہ ناک، منہ اور تھوڑی پوری طرح ڈھک جائے۔

نوٹیفکیشن میں تندور وں اور بیکریوں کو کام کر نے کی اجازت دے دی گئی ہے، یعنی لاک ڈاﺅن کے دوران تندورصبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جاسکیں گے جب کہ ریستورانوں کو صر ف گھرلے جانے کے لیے یا ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھولنے نکی اجاز ت ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جس کاروبار کیلئے محکمہ داخلہ نے اجازت دی ہے اور ان کے لیے جو اوقات مقرر کئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، ہر کارکن اور ملازم کے لیے لازمی ہوگا کہ اسے کام سے قبل چیک کیا جائے، دیکھا جائے کہ وہ نزلہ، کھانسی یا بخار میں مبتلا نہ ہو اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہو یا اس میں ان میں سے کوئی بھی علامت ہو تو اسے کام کی اجازت نہ دی جائے بلکہ اسے فوری طور پر اسپتال بھیجا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹری مالکان کیلئے لازمی ہو گا کہ وہ کام کی جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے مطلوبہ تقاضے پورے کریں اور ضروری اسپرے کریں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کام کر نے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار ہے، مالکان پابند ہوں گے کہ وہ اپنے کارکنوں کے لیے ماسک، سینیٹائزرز اور صابن مہیا کریں تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہنے کا عمل دہرا سکیں۔

افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کیلئے یہ بھی لازمی ہوگا کہ وہ بائیو میٹرک مشینوں کو ہر بار استعمال کے بعد جراثیم سے پاک رکھنے کا انتظام کریں۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور یقینی بنائیں کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں وہ اپنا بھرپور کر دار ادا کریں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ عوام کے مفاد میں ان پر جو پابندیاں عاید کی گئی ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عمل ہو.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو