اٹلی کا جنوبی علاقے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے کا اعلان

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 22 ہزار 745 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اٹلی نے جنوبی علاقے میں کورونا کی عالمگیر وبا کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔

اٹلی کے پسماندہ جنوبی خطے میں کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان جمعہ کو گیا کیا۔

سربراہ اطالوی پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے میں اسپتالوں میں کورونا کیسز کی بڑی تعداد پہنچی تھی لیکن ہم نے ہم نےجنوبی علاقوں میں کورونا وبا کےپھیلاؤ کو روک دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا ان شمالی علاقوں میں پھیلی جہاں بہترین طبی عملہ اور سہولیات تھیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 22 ہزار 745 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو