تیل و گیس کی تلاش کیلیے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری

وزارت پٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید 6 بلاکس کے لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔

دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی شرکتِ کی۔ سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاالدین اور ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز عبدالجبار میمن نے حکومت پاکستان جبکہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم ، مینجنگ ڈائریکٹر این سی پی ایل فہیم حیدر اور مینجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل معین رضا نے اپنی اپنی کمپنیوں کی طرف سے دستخط کیے۔

حکومت پاکستان نے شاران بلاک کے 60% حقوق عارضی بنیادوں پر ماڑی پٹرولیم اور 40% حقوق OGDCL کو مشترکہ منصوبے کے طورپر جنوری 2021 میں دیئے تھے جب کہ قلعہ سیف اللہ کے %60 حقوق OGDCL اور%40 حقوق MPCL کے پاس ہیں۔شاران اور قلعہ سیف اللہ بلاکس بلوچستان کے ضلع زوب اور قلعہ سیف اللہ میں واقع ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو ں گے۔ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو