شدید برے معاشی حالات میں بھی اقربا پروری عروج پہ…

شدید برے معاشی حالات میں بھی اقربا پروری عروج پہ…

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بھانجے کو بلا مقابلہ PMDC کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے 17 سترہ لاکھ ماہانہ، گاڑی بمع ڈرائیور و پٹرول، گھر، باتنخواہ چھٹی اور دیگر الاؤنسز کے ساتھ تقرری کر دی گئی.

چینی، آٹا کی رپورٹ منظر عام پہ آنے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت میں رشتہ داروں کو نوازنے کا سلسلہ عروج پہ ہے. ہر ایک اپنے رشتہ داروں کو نواز رہا ہے. کاروباری شخصیات اپنی آمدن میں اضافے کیلئے حکومتی سطح پہ اقدامات کر رہی ہیں. جبکہ بیروزگاری میں شدید اضافہ ہو رہا یے.

جبکہ شیخ رشید کے ایک نجی ٹی وی پہ انٹرویو کے مطابق پاکستان معاشی طور پہ ڈیفالٹ کر چکا تھا، اگر کرونا وائرس نہ پھیلتا اور پاکستان کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال تک قرض منجمند نہ ہوتے اور مزید قرض نہ ملتا تو قرضوں کی اقساط ادا کرنے کیلئے پیسے نہ تھے. شیخ رشید کورونا وائرس کا پھیلنا عمران خان کیلئے ایک نعمت خداوندی گردان رہے تھے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو