نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں، ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا جبکہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو