اینٹی کورونا وائرس ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی متعارف

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اب حال ہی میں چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی چینگ ین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جس میں ‘پی ایم 0.1’ ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

اس گاڑی میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مؤثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔

یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔

چینی کمپنی چینگ ین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کیلئے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو