یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے، اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ نے اسرائیل پر مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری روکنے پر زور دیا ہے۔

شیخ جراح میں آج مسلسل دوسرے روز اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

شیخ جراح میں 3 ہزار فلسطینی خاندان آباد ہیں، مقامی عدالت نے اسرائیلیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے نسلوں سے آباد 6 فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات دئیے ہیں، جس پر علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ چلے آرہے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق اگست تک مزید سات فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو