یورپ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی

یونان کے لزبوس آئی لینڈ میں نقل مکانی کرنے والے (پناہ گزین) افراد کے یورپ کے سب سے بڑے کیمپ میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق موریا کیمپ میں آگ ممکنہ طور پر جان بوجھ کران افراد نے لگائی جو کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات سے غیر مطمئن تھے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی کہ کیمپ میں لاک ڈاؤن سختیوں کے خلاف احتجاج کے لیے آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

حکام کے مطابق ساڑھے 12 ہزار تارکین وطن موریا کیمپ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم تھے، آگ لگنے کے بعد کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ہزاروں تارکین وطن وہاں سے باہر نکل آئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ میں اس ہفتے 35 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو