یورپین ایئرلائن کا یکم مئی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

یورپین ایئر لائن نے یکم مئی سے لندن سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، جہازوں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے جس کے باعث اکثر ممالک نے دنیا بھر میں پروازیں معطل کرکے سرحدیں بند کردیں تھیں۔

وز ایئر پہلی ایئر لائن نے جو کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والی پروازوں کو بحال کررہی ہے۔ یورپین فضائی کمپنی وز ایئر کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

وز ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کے دوران تمام عملہ فیس ماسک اور دستانے استعمال کرے گا اور مسافروں کو سینیٹائرزڈ وائپس بھی مہیا کیے جائیں گے۔

فضائی کمپنی نے جاری بیان میں بتایا کہ جہازوں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور دوران بورڈنگ مسافر دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں گے تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

وز ایئر لندن لوٹن ایئر پورٹ سے یورپین ممالک میں اپنی پروازیں شروع کرے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عملے اور مسافروں کی حفاظت کیلئے پروازیں معطل کردیں تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو