ہالز کے اندر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہالز کے اندر (اِن ڈور) شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021ء تک پابندی عائد کردی۔

مُلک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں اور اسٹیج ٹو کے تحت ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق اِن ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31جنوری 2021ء تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فیصلوں پرعمل درآمد 7نومبر سے شروع ہوگا اور 31جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو