گھنے جنگل سے ’مکمل چاکلیٹی‘ مینڈک دریافت

دنیا بھر میں نئے جان دار اب بھی دریافت ہورہے ہیں۔ اس بار پاپوا نیوگنی سے ایک نیا مینڈک دریافت ہوا جس کو بغور دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ گویا چاکلیٹ سے بنا ہے۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے آسٹریلیئن جرنل آف زولوجی میں تفصیلات شائع کی ہیں جس کے مطابق چاکلیٹی مینڈک پاپوا نیوگنی کے گھنے بارانی جنگلات کے درختوں پر رہتا ہے۔ اس سے قبل مکمل زرد اور گہرے سبز رنگ کے مینڈک دریافت ہوچکے ہیں لیکن اس بار مینڈک کا رنگ ہوبہو چاکلیٹ کی طرح ہے اور اسے’چاکلیٹ فراگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسے دریافت کرنے والے ماہرین میں سے ایک کوئنز لینڈ میوزیم سے وابستہ پال اولیور کہتے ہیں کہ یہ آسٹریلیا کے مکمل سبز مینڈک ’لیٹوریا مائرہ‘ کا رشتے دار ہے۔ یہ دونوں درختوں پر رہتے ہیں اور ان میں فرق صرف رنگت کا ہے۔

ارضیات کے مطابق 26 لاکھ سال قبل پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا باہم جڑے ہوئے تھے۔ نیوگنی بارانی جنگلات سے بھرا ہے جبکہ آسٹریلیا سبزہ زار اور گھاس کے میدانوں پر مشتمل ہے۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ مینڈک دلدلی اور گرم علاقوں میں رہتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں مگرمچھ بھی ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین وہاں کا رخ کم کم کرتے ہیں اور یوں اہم دریافتیں نظروں سے اوجھل رہتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو