گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 18 نئے کیسز کی تصدیق

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 83 ہے، آج کورونا وائرس سے ایک مریض صحت یاب ہوا، گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کی تعداد 195 ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 اموات کے بعد مجموعی تعداد 176 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8,418 ہوگئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو