گلگت بلتستان الیکشن 2020ء کا شیڈول جاری، پولنگ 15 نومبر کو ہوگی

گلگت بلتستان الیکشن 2020ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا، تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

چیئرمین الیکشن کمیشن راجا شہباز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی25 ستمبر سے 30 ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

7 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو شائع اور 20 اکتوبر کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےالیکشن 15 نومبر کو منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات ہوں گے، ہر حلقے سے ایک رکن کا انتخاب کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی قیادت سے جی بی الیکشن میں اصلاحات کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں، سیاسی قیادت کی تجاویز سے گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن یقینی بنائے جاسکیں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو