گبد، گوادر میں نیا بارڈر کراسنگ پوائنٹ قائم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوادر کے علاقے گبد میں نیا بارڈر کراسنگ پوائنٹ قائم کر دیا۔

ایف بی آر نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے سال 2017ء میں 77 ملکی ٹی آئی آر کنونشن کی رکنیت حاصل کی جس کے بعد پاکستان نے سمندری اور زمینی سرحدی مقامات کا ٹی آئی آر کراسنگز کے طور پر اعلان کیا، جن میں چین کے ساتھ خنجراب، افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن، ایران کے ساتھ تفتان اور دو سمندری بندرگاہیں گوادر اور کراچی شامل ہیں، میں بارڈر کراسنگ پوائنٹ قائم کئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو