کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لئے انعامات کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے انعامات کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسینیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے جس کے تحت 15جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دئیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50 ڈالر کے گفٹ کارڈ دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کیلی فورنیا 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، 15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو 116.5 ملین ڈالر کے نقد اور گفٹ کارڈز دئیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو