کورونا وبا کے دوران بھی دوست ممالک امریکی پابندیوں پر خاموش تماشائی بنے رہے، ایران

ايران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی کسی دوست ملک نے امریکی پابندیاں ختم کروانے کے لیے آواز نہیں اُٹھائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی پابندیوں پر امریکا پر سخت کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی ان پابندیوں کو نرم نہ کرکے امریکا نے ثابت کردیا کہ اسے انسانیت کا پاس بھی نہیں۔ امریکا کو عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھنا چاہیئے تھا۔

صدر حسن روحانی نے امريکی پابنديوں کی مخالفت نہ کرنے پر دیگر عالمی قوتوں اور دوست ممالک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ايران کے ’دوست‘ ممالک نے بھی امريکا کے یکطرفہ اقدامات اور پابنديوں کی مخالفت میں خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔

واضح رہے کہ امريکا نے 2018ء میں ایران کے ساتھ عالمی جوہری ڈيل میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے يکطرفہ طور پر معاہدے سے عليحدگی اختيار کرلی تھی اور جس کے بعد سے تاحال ایران پر سخت اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو