کورونا نے ہر 6 میں سے ایک امریکی شہری کو بے روزگار کر دیا

بے روزگار ہونے والے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی شہری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بے امریکا میں بے روزگاری کی شرح ڈپریشن لیول تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران بے روز گار ہونے والے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی شہریوں نے بے روزگار الاؤنس کے لیے درخواستیں دیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ہر 6 میں سے ایک امریکی شہری بے روزگار ہو چکا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث صرف امریکا میں پیدا ہونے والی بے روزگاری کی شرح کو1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے بے روز گار ہونے والے شہریوں اور اسپتالوں کے لیے 500 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکا میں عالمی وبا سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ ہلاک اور 8 لاکھ 86 ہزار 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو