کوروناسے متاثرہ شخص کی تدفین میں بے احتیاطی

نواب شاہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کی تدفین میں بے احتیاطی کے باعث مرحوم کے خاندان کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق نواب شاہ کے علاقے منوآباد کے رہائشی سعید قریشی کا 18 اپریل کو کورونا سے انتقال ہوا تھا اور اس کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا سے فوت ہونے والے شخص کےگھر کےاطراف کی 5گلیاں 5 روز سے سِیل ہیں جب کہ تدفین میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم سعید قریشی کے اہلخانہ کے 20افراد کے سیمپل لیے تھے جن میں سے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ابرار احمد کا کہنا ہے کہ معاملےکی مزید تحقیقات کر رہےہیں اور لاپرواہی برتنے پر محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 671 ہوچکی ہے جن میں سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف گھر کے چند ورثا کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے اور اس حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو